اڈپی یکم فروری(ایس اؤ نیوز)بیلتنگڈی کے مالاڑی میں آٹورکشا پلٹی کھاکر ایک بریج سے ٹکراگیا جس کےنتیجےمیں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کارکلا کے رہنے والے سنتوش اور گیتا اپنے ایک سالہ بچے کو ساتھ لے کر اپنے رشتہ دار کے گھر جارہے تھے جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ برج سے ٹکراتے ہی ماں کی گود میں موجود بچہ اچھل کر باہر جاگرا۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جانے کی کوشش کی، مگر راستے میں ہی بچے نے دم توڑ دیا۔ البتہ آٹو میں سوار گیتا اور رتنا نامی خاتون کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
معاملےکو لےکر پنجال کٹے پولس تھانے میں کیس درج کیا گیاہے۔